Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

بریکنگ نیوز

latest

مریم نوا ز کامستقبل تاریک ،مولانافضل الرحمٰن جیل جائیں گے ،امریکہ اوربھارت گلگت بلتستان میں کیاکھیل کھیلنے والے ہیں

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف روحانی شخصیت پیرپنجرسرکار نے کہاہے کہ مریم نواز نے فی الحال کبوترکی طرح آنکھیں بندکی ہوئی ہیں یہ اپنے وا...

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف روحانی شخصیت پیرپنجرسرکار نے کہاہے کہ مریم نواز نے فی الحال کبوترکی طرح آنکھیں بندکی ہوئی ہیں یہ اپنے والد کی وطن واپسی تک خاموش رہے گی جب نواز شریف وطن واپس آئیں گے تویہ فو ج اورعمران حکومت کے خلاف کھل کربولے گی ۔مریم نواز کرسی کے لیے اپنے والد اورچچاکی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرےگی۔حکومت کاشہباز شریف کوگرفتارکرنے کاکوئی منصوبہ نہیں تھااس نے اپنی درخواست خود واپس لی ۔

پاکستانی عوام کالوٹاہوایک ایک دھیلایہ واپس کریں گے۔یہ لوگ جتناشورشراباکرلیں ان کی دال نہیں گلے گی ۔یہ لوگ پاکستان کے وفادارنہیں ۔یہ مودی امریکہ اسرائیل کوخوش کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے لوگ باشعور اورباضمیرہیں۔بھارت ٹوٹ رہاہے ،مودی اپنی جان بچانےکے چکرمیں ہے میں چھ سال سے کہہ رہاہوں کہ مودی قتل ہوااس کواپنے لوگ قتل کریں گے اورملبہ پاکستان پرڈال دیں گے۔گلگت بلتستان الیکشن میں مودی اورامریکہ ڈرامہ رچائیں گے اوروہاں جنگ چھڑ جائیگی ۔اگر ان کاڈرامہ ثابت نہ ہوتومیں آئندہ پیش گوئیاں نہیں کروں گا۔گلگت بلتستان کے لوگ باشعوراورباضمیر لوگ ہیں یہ علاقہ عمران خان کی جاگیرہے۔شہباز شریف کوسزاہوگی اوریہ نااہل بھی ہوگا۔یہ 62اور63کی ذرمیں آئیں گے ،جہاں تک بات ہے مولاناکی توزرداری اورنواز شریف مولاناکودھوکادیں گے ان لوگوں نے مولاناکوگھیرلیاہے وہ بھی نااہل ہوگااوراس کوسزاہوگی اس کے علاوہ جتنے بھی بولنے والے ہیں ان کی بولتی بندہوجائےگی۔

کوئی تبصرے نہیں