بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ان سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
ان سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اس نمبر پر 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا ہے جنہوں نے 238 اننگز میں نو ہزار 747 رنز بنائے تھے۔
انہوں نے 330 اننگز میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 12 ہزار 662 رنز بنائے ہیں۔
دوسری جانب ویرات کوہلی نے 10 ہزار رنز کا اہم سنگ میل 190 اننگز میں عبور کیا ہے۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 252 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 12 ہزار 96 رنز بنا رکھے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں