Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان: درآمد و برآمد کنندگان کے لیے خوشخبری

  کراچی: وفاقی حکومت نے ملک کی تمام بندرگاہوں کے چارجز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم نیوزکے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دفتر میں منعقدہ ...

 



کراچی: وفاقی حکومت نے ملک کی تمام بندرگاہوں کے چارجز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوزکے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بندرگاہوں کے چارجز کم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ملک کے تمام درآمد و برآمد کنندگان کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کے لیے ہدایات دی گئی تھیں کہ ملک کی تمام بندرگاہوں کے نرخ ریشنلائز کرائے جائیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، سی ای او پی آئی سی ٹی خرم عزیز اور چیئرمین پی ایس اے اے محمد راجپر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں پورٹ چارجز کو ریجن کی دیگر بندرگاہوں کے مساوی لانے کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے اس ضمن میں متعلقہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں شریک تمام اراکین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پورٹ کسٹمرز جو چارجز ادا کرتے ہیں ان میں کمی لانی پڑے گی۔

پاکستانی کنو کی برآمدات سالانہ ہدف سے آگے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق شرکا نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی سیکٹرز کے لیے اس مسئلے کو یکساں طور پر دیکھنا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں