راولپنڈی (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پی...
راولپنڈی (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے ہورہے ہیں جس کی ایک ویڈیو فخرِ عالم نے بھی شیئر کی تھی۔
ٹوئٹر پر فخرِ عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ہی تبریز شمسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقی کرکٹر نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے تشبیہ دی۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تین میدانوں کے اطراف کی جگہ انھیں بہت بہترین لگیں جن میں نیولینڈز، دھرم شالا اور گوادر شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں