Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

بریکنگ نیوز

latest

خبردار! فضل الرحمن کو سیریس سکیورٹی تھریٹس ہیں،وزیر داخلہ

  سلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے20سیاستدانوں کو سیریس سکیورٹی تھریٹس ہیں جن میں مولانا فضل الرحم...

 



سلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے20سیاستدانوں کو سیریس سکیورٹی تھریٹس ہیں جن میں مولانا فضل الرحمن بھی شامل ہیں ،کچھ سیاستدانوں پر پہلےبھی حملے ہو چکے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس سال صرف دو خو د کش حملے ہوئے ،کچھ سیاستدانوں پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کیخلاف کس تھریٹ کوکامیاب نہیں ہو نے دینگے،ملک میں سی پیک کے خلاف بہت بڑی تھریٹ ہے ، ہمیں نیکٹا کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا ۔

عمران خان ایسی قانون سازی کرے گا کوئی کرپٹ نہیں بچے گا ،ایسا قانون بنے گا کہ کوئی پاپڑ بیلنے والوں کے اکائونٹس میں پیسے نہیں رکھ سکے گا ،منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے،نوازشریف نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے کیونکہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ووٹ کو عزت دینے کے چکر میں عوام کو موت کے منہ میں نہ پھینکا جائے ،ان سے کہتا ہوں کہ وہ ووٹ کو ضرورعزت دیں لیکن ووٹر ز کو موت کے منہ میں نہ دھکیلیں۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں ۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کی سیاست دیکھیں یہ لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ،فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جن میں وہ صدارتی امیدوار تھے،انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی ملک میں ہورہا ہے مولانا فضل الرحمن ہی اس کے ذمہ دار اور محور ہیں ،فضل الرحمن ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ وہ یہ لڑائی نہ لڑیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں ضرور حصہ لے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ اس کی آخری جنگ ہو گی ،بھارت کے مندروں میں نہ تو گھنٹیاں بجیں گی نہ وہاں گھاس اگے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں