Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

بریکنگ نیوز

latest

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی نوبیل امن انعام کے لئے نامزدگی

  واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنز اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے امور مشرق وسطیٰ نے اسرائیل اور متعدد...

 



واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنز اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے امور مشرق وسطیٰ نے اسرائیل اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہی خدمات کے اعتراف میں جیرڈ کشنر اور ان کے معاون آوی بیرکوٹیز کو اتوار کے روز امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


 دونوں کے اہم کردار کی وجہ سے ہی اسرائیل اور چار عرب ملکوں کے درمیان ’’ابراھیم معاہدات‘‘ پر دستخط ممکن ہوئے۔کشنر اور آوی کو ہاروڈ یونیورسٹی کی فکیلٹی آف لاء کے فارغ التحصیل مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹز نے امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔کشنر، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد تھے 


جبکہ بیرکوٹیز مشرق وسطیٰ کے لئے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دونوں ہی یو اے ای، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کروانے میں نمایاں کردار کے حامل رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست اور دسمبر کے درمیان طےپانے والے معاہدے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں 25 برسوں بعد ہونے والی اہم پیش رفت تھے۔

کوئی تبصرے نہیں